بی جے پی، بیٹیوں کے بجائے مجرموں کو کیوں بچارہی ہے؟، ملیکارجن کھرگے

نئی دہلی: حکومت کی بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ مہم کے 10 سال مکمل ہونے پر کانگریس نے چہارشنبہ کے دن بی جے پی پر منافقت کا الزام عائد کیا۔

اس نے پوچھا کہ برسراقتدار جماعت نے بیٹیوں کو بچانے کے بجائے اپرادھیوں (مجرموں) کو بچانے کی پالیسی کیوں اپنالی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 22 جنوری 2015 کو ہریانہ کے پانی پت میں بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ(بی بی بی پی) مہم شروع کی تھی۔

ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ بیٹی بچاؤ مہم کے 10 سال پورے ہوگئے۔ مودی جی سے ہمارے 3 سوال ہیں۔ بی جے پی نے بیٹیوں کو بچانے کے بجائے اپرادھیوں (مجرموں) کو بچانے کی پالیسی کیوں اپنالی؟ منی پور کی عورتوں کو انصاف کب ملے گا؟۔

ہاتھرس کی دلت بیٹی ہو‘ اناؤ کی بیٹی یا ہماری چمپئن خاتون ریسلر‘ بی جے پی نے ہمیشہ مجرموں کو کیوں بچایا؟۔ کھرگے نے سوال کیا کہ ملک میں ہر گھنٹہ عورتوں کے خلاف 43 جرائم کیوں درج ہورہے ہیں؟ کانگریس صدر نے کہا کہ ہر روز ملک میں دلت عورتوں اور بچوں کے خلاف 22 جرائم کیوں درج ہوتے ہیں۔

مودی جی نے لال قلعہ کی فصیل سے اپنی تقاریر میں کئی مرتبہ مہیلا سرکھشا کی بات کی لیکن ان کی کہنی اور کرنے میں فرق کیوں ہے؟۔ 2019 تک بیٹی بچاؤ‘ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے لئے مختص رقم کا تقریباً 80 فیصد صرف میڈیا اڈورٹائزنگ پر کیوں خرچ کیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *