وائٹ ہاؤز میں امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت ِ افطار (ویڈیوز)

نیویارک (پی ٹی آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ان کا نظم ونسق مسلمانوں سے کئے گئے وعدے وفا کررہا ہے۔ وہ مشرق ِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لئے انتھک سفارت کاری میں مصروف ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کے دن وائٹ ہاؤز میں سالانہ دعوت ِ افطار میں یہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے 2024 کے صدارتی الیکشن میں ان کی تائید کرنے والے لاکھوں مسلمان امریکیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ نے کہا ہم مقدس اسلامی مہینہ رمضان میں ہیں۔ مجھے اپنے مسلمان دوستوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے شروعات کرنی ہے۔ وائٹ ہاؤز کی افطار پارٹی میں مسلم کمیونٹی لیڈرس‘ سفارت کاروں اور سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نے نومبر میں ہمارا ساتھ دیا۔ بحیثیت صدر میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے افطار سے قبل کہا کہ ہم روزانہ مسلم کمیونٹی سے کئے گئے وعدے وفا کررہے ہیں۔ میرا نظم ونسق مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لئے انتھک سفارت کاری میں مصروف ہے۔

انہوں نے ابراہیمی معاہدہ کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم سبھی امن چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاؤز میں دعوت ِ افطار ایسے وقت ہوئی جب مغربی ایشیا میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ 2018 میں صدر ٹرمپ نے پہلی افطار پارٹی دی تھی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *