پنچوقتہ نمازیں سال بھر فرض ـ رمضان کے بعد بھی عبادات جاری رکھنے کی تلقین 

سالٹ لیک سٹی ( امریکہ )29- مارچ ( اردو لیکس ) امریکی ریاست یوٹاکے شہر سالٹ لیک سٹی کی مسجدفاطمہ میں ماہ رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح میں روزانہ سواپارہ میجر محمد اسمٰعیل نے سنایا امام مولانا خواجہ شعیب الدین نے تراویح کے اختتام پر اپنے فکر انگیز خطاب میں عالم اسلام کے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ ماہ رمضان المبار ک کے اختتام کے بعد بھی نمازوں کی پابندی کے سلسلہ کو باقی وبرقرار رکھیں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہماری تربیت کا مہینہ ہوتا ہے بہترین تربیت حاصل کرنے کے بعد ہم پر لازم ہے کہ اس تربیت سے فائدہ اٹھائیں اپنی زندگیوں میں اسلامی تبدیلی لائیں ہر رمضان سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ہم ” من چاہی نہیں بلکہ رب چاہی زندگی گزاریں ”

 

امام مولانا شعیب نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوۓ مزید کہا کہ عالم اسلام کےمسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ پوری زندگی رمضان میں گزاری جانے والی جیسی زندگی گزاریں رمضان میں ہم ہر برائی سے محفوظ رہتے اور بچتے ہیں لیکن رمضان کے گزرنے کے بعد پھر وہی روش اختیار کرنا اور اللہ کو ناراض کرنے کے کام کرنا قطعی درست نہیں ہے مولانا خواجہ شعیب الدین نے کہا کہ صحابہ کرام اور ان کے بعدکے مسلمانوں کے طرز عمل کو ہم دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ مقدس ہستیاں ماہ رمضان کا خوب اہتمام کرنے والی تھیں یہ برگزیدہ بندے ماہ رمضان میں اللہ کی خوب خوب عبادت کرتے تھے اور پھر ماہ رمضان کے بعد بھی ان کی عبادات وریاضات کے طرز عمل میں کوئی کمی نہیں آتی تھی

 

لیکن ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ماہ رمضان کے اختتام کے ساتھ ہی مساجد میں مصلیوں کی وہ رونق باقی نہیں رہتی جو ماہ رمضان میں دکھائی دیتی ہے مولانا نے کہاکہ دین اسلام کی روح کونہ سمجھنے کی وجہ سے ہم نے چند افعال کو اپنا لیاہے چندغیر اسلامی طور طریقوں اور رسومات کو اداکرنے کو ہی سب کچھ سمجھا جارہا ہے جوکہ اسلام کے مزاج کے بالکل خلاف ہے انہوں نے کہاکہ ہم پر سال کے بارہ مہینے نمازیں فرض ہیں ان کو پابندی کیساتھ وقت پر ادا کرنافرض ہے مولانا شعیب نے نوجوانوں کو والدین کی اطاعت کرنے نمازوں کی پابندی اور نیک زندگی گزارنے کی تلقین کرتے ہوۓ کہاکہ ہماری زندگی عارضی ہے موت کے بعد والی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے صحابہ کرام کی زندگیاں اور ان کی تعلیمات ہمارے لیۓ مشعل راہ ہیں ان نفوس قدسیہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت با برکت میں ایسی تربیت

 

پائی کہ اللہ ان سے راضی ہوگیا مولانا شعیب نے مزید کہا کہ ہم کو یہ سوچنا چاہئیے کہ کچھ برسوں قبل ہماری معاشی حالت کیسی تھی اور آج ہماری معاشی حالت کیسی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی حالت کا استحکام اللہ کی رضاء وخوشنودی میں ہی ہے انہوں نے سارے عالم کے مسلمانوں کی خوشحالی اور مرحومین کے لئے دعاۓ مغفرت بھی کی اس موقع پر محمدمعراج’ خیرالدین محمد ‘ علی محمد اور دیگر معززین موجو د تھے واضح رہے کہ مولانا خواجہ شعیب الدین ‘ حیدرآباد کے ساکن جناب قطب الدین

 

صاحب انجنیئر کے فرزند ہیں مولانا خواجہ شعیب مسجد فاطمہ میں عرصہ دراز سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *