آکسفورڈ یونیورسٹی میں ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران اچانک احتجاج (ویڈیوز)

لندن/ کولکتہ (آئی اے این ایس) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی جمعرات کے دن لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیلاگ کالج میں خطاب کررہی تھیں کہ احتجاجی طلبا کے ایک گروپ نے اچانک خلل اندازی کی۔

انہوں نے مابعد الیکشن تشدد اور آرجی کار میڈیکل کالج ہاسپٹل عصمت ریزی کیس کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے نہایت ضبط و تحمل کے ساتھ صورتِ حال پر قابو پالیا۔

انہوں نے نرمی سے احتجاجیوں کا جواب دیا۔ اچانک احتجاج سے ابتدا میں آڈینس میں موجود مدعوئین پریشان ہوگئے تھے لیکن انہوں نے چیف منسٹرکے صورتِ حال سے نمٹنے کے طریقہ کار کی ستائش کی۔ چیف منسٹر نے بناکسی رکاوٹ اپنا خطاب مکمل کیا۔

انہیں مظاہرین سے یہ کہتے سنا گیا کہ اپنی پارٹی سے کہو کہ وہ ہماری ریاست مغربی بنگال میں اپنی طاقت بڑھائے تاکہ وہ ہم سے لڑسکے۔ اس موقع پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی آڈینس میں موجود تھے۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے اپنی ایک پرانی تصویر جو 1990 کے دہے کی ہے‘ نکال کر دکھائی۔

اس تصویر میں ان کے سر پر پٹی بندھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن میں رہنے کے دوران انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *