سعودی عرب میں ہندوستان سے عام طور پر ایک دن پہلے چاند نظر آ جاتا ہے اس لئے وہاں رمضان اور عید ایک دن پہلے ہی ہوتی ہے ۔ ہندوستان میں کل عید منائی جائے گی۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
سعودی عرب میں کل یعنی 29 مارچ کو عید کا چاند نظر آگیا ہے۔ ایسے میں سعودی عرب میں عید کا تہوار 30 مارچ کو منایا جائے گا۔ ہندوستان میں ویسے تو چاند نظر آنے کے بعد ہی عید الفطر منائی جاتی ہے اور عام طور پر ہندوستان میں سعودی عرب کے ایک دن بعد چاند نظر آ جاتا ہے اس لئے اس بات کے امکان ہیں کہ عیدالفطر کا تہوار ہندوستان میں کل یعنی 31مارچ کو سعودی عرب کے دن بعد منایا جائے گا۔ چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں ہندوستان کے مقابلے میں رمضان ایک دن پہلے یعنی یکم مارچ کو شروع ہوا تھا۔ اس کی وجہ چاند کا نظر آنا ہے کیونکہ دونون ممالک الگ الگ جگہ پر ہیں اس لئے چاند وہاں پہلے نظر آ جاتا ہے اور تقریبا چوبیس گھنٹے بعد ہندوستان میں نظر آتا ہے اس لئے ہندوستان میں عید کے کل منانے کے قوی امکان ہیں ۔
رمضان المبارک کے اختتام کے بعد دسویں ماہ شوال کی پہلی تاریخ کو عید منائی جاتی ہے۔ اس دن لوگ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں، عیدگاہ میں نماز ادا کی جاتی ہے اور میٹھے سیویاں کے ساتھ طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ عیدالفطر پر ملک بھر کی مارکیٹوں میں خوب بھیڑ ہوتی ہے۔ لوگ بیکری، کنفیکشنری، ریڈی میڈ گارمنٹس اور کراکری کی دکانوں پر بھرپور طریقے سے خریداری کر تے ہیں۔
عید کا تہوار ایک ماہ کے روزے رکھنے کے بعد آ تا ہے اور مسلمان عید کے دن اپنے دوستوں اور عقارب کے ساتھ خوب کھاتے ہیں اور بڑے چھوٹوں کو عیدی بھی دیتے ہیں ۔ مساجد میں خصوصی نماز ہوتی جس کے بعد دعائیں مانگی جاتی ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں۔ انتظامیہ نے دہلی ممبئی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں عیدالفطر کے تہوار کو پرامن طریقے سے منانے کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔