وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کی جانب سے کھمم شہر میں دعوتِ افطار

ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کی جانب سے کھمم شہر میں دعوتِ افطار کا اہتمام۔ دعوتِ افطار قومی یکجہتی اور امن و سلامتی کی پہچان ہے۔ کھمم ضلع کے مسلمانوں کو حکومت کی تمام اسکیمات سے بھرپور فائدہ پہنچایا جائے گا۔ میں کھمم ضلع کے مسلمانوں کا ہمیشہ مشکور و ممنون رہوں گا، ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کا دعوتِ افطار سے خطاب۔

 

کھمم کے رکنِ اسمبلی اور ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کی جانب سے کھمم کے سیکول فنکشن ہال میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کھمم شہر کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نے دعوتِ افطار میں شرکت کی۔ ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے دعوتِ افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “دعوتِ افطار قومی یکجہتی اور امن و سلامتی کی پہچان ہے۔”

 

ٹی ناگیشور راؤ نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی عوامی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کمر بستہ ہے۔ انہوں نے کھمم ضلع کے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ حکومت کی تمام اسکیمات کو مستحق مسلمانوں کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ “میں کھمم شہر اور ضلع بھر کے مسلمانوں کا بےحد مشکور و ممنون ہوں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں  گا”

 

اس موقع پر کھمم کے ضلع کلکٹر مذمل خان، کانگریس پارٹی کے قائدین، دانشوران اور عوام کی بڑی تعداد دعوتِ افطار میں شریک تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *