'زلزلے کے دوران ایسا لگا جیسے ہمارے سر ہل رہے ہیں زمین نہیں' تھائی لینڈ سے واپسی پر ہندوستانیوں نے بتایا حال

تھائی لینڈ اور میانمار میں زبردست زلزلے کے جھٹکے آئے ۔ زلزلے میں اب تک 1600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی کئی منزلہ عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

user

تھائی لینڈ اور میانمار میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے اب تک 1600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پڑوسیوں کی پہلی پالیسی کے تحت ہندوستان میانمار کو راحت اور بچاؤ کے کاموں میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہفتہ کی شام کووزیر اعظم نے میانمار کی عوامی حکومت کے سربراہ جنرل من آنگ ہلینگ سے بات کی۔ تھائی لینڈ کے ہندوستانی عینی شاہدین نے اپنے تجربات بتائے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ان ہندوستانیوں سے بات کی ہے جو تھائی لینڈ سے بنگلور ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔ ہندوستانی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زلزلے کے دوران انہیں  ایسا محسوس ہوا جیسے زمین نہیں بلکہ ان کے سر ہل رہے ہیں۔ زلزلے کے بعد حکومت نے لوگوں کو ڈھائی گھنٹے باہر رہنے کا مشورہ دیا۔ ہوٹل کے عملے نے لوگوں کی مدد کی اور کھانے پینے کا انتظام کیا۔ شام تک ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ وہ اپنی محفوظ واپسی پر خدا کے شکر گزار ہے۔

میانمار میں زلزلے کے بعد ہندوستان نے فوری طور پر ‘آپریشن برہما’ شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت دو بحری جہاز راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے میانمار پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی سامان اور ڈیزاسٹر ریلیف ٹیمیں ہوائی راستے سے بھیجی جا رہی ہیں۔ ہندوستانی  فوج 60 بستروں پر مشتمل طبی علاج کا مرکز قائم کرے گی۔ میانمار میں زلزلے سے اب تک 1600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *