
نوجوانان محلہ بی کے بازار کھمم کی جانب سے بی کے بازار کھمم میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا دعوت افطار کی صدارت حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے کی حافظ محمد جواد احمد نے اپنے خطاب کا آغاز علامہ اقبال کے بہترین اشعار سے کیا مذہب نھی سکھاتا آپس میں بیر رکھنا۔۔۔ ہندی ہے ہم وطن ہندوستان ھمارا۔۔۔ حافظ محمد جواد احمد نے اپنے خطاب میں کھا کے رمضان کا مقدس مہینہ نزول قرآن کا ہے رمضان جیسے مقدس ماہ میں امت کے سرمائی داروں پر ضروری ہے کے وہ غرباء و مستحقین کا بھرپور تعاون کریں تاکہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر وہ بھی برابر کے خوشیوں میں شریک رھے کھمم شہر پورے ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش میں ھندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے دعوت افطار گنگا جمنی تہذیب کی پیچان ہے اس موقع پر مہمان خصوصی سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے اپنے خطاب میں کھا کے مجھے روزہ داروں کے ساتھ دعوت افطار میں شرکت کرکے قلبی سکون محسوس ہوتا ہے پی اجے کمار نے جذباتی انداز میں کہا کے میں کھمم شہر کے مسلمانوں کا ہمیشہ احسان مند ہو میں اقتدار میں رھے یا نہ رہے میں مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کے عیدالفطر کے موقعے پر کھمم شہر کی عید گاہ میں میں مسلمانوں کے ساتھ عیدالفطر اداکرکے ہر موقع پر بھر پور تعاون کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر بی آر ایس کارپوریٹرس شیخ مقبول توٹا راماراؤ بی آر ایس کھمم ضلع اقلیتی صدر تاج الدین کھمم سٹی بی آر ایس صدر پی ناگاراجو سہیل بابا عبد الغنی راشد آصف محمد یعقوب پاشا ساجد شریف کے علاوہ کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی بعدہ مسجد زین العابدین مرکز کھمم میں تمام روزہ داروں کے لیے طعام کا نظم کیا گیا