مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے جنیوا میں واقع دفتر میں ایران کے سفیر نے مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ پر شدید تنقید اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی سفیر اور مستقل نمائندے علی بحرینی نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز جذبات اور تعصب کی وجہ سے نسلی امتیاز، سماجی، سیاسی تفریق اور مسلمانوں کے خلاف زبانی ہراسانی اور جسمانی تشدد کی سوچ پیدا ہو رہی ہے۔
ایرانی نمائندے نے خاص طور پر مغربی ممالک میں نفرت انگیز تقاریر کے پھیلاؤ پر توجہ مرکوز کی اور میڈیا کے ذریعے اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔