ایکناتھ شنڈے پر طنز، کامیڈین کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی (پی ٹی آئی) ممبئی پولیس نے پیر کے دن اسٹانڈاَپ کامیڈین کنال کامرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ ان پر ایک شو میں ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے کا مذاق اڑانے کا الزام ہے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

اتوار کی رات شیوسینکوں نے کھار میں ہیبیٹاٹ کامیڈی کلب کو نقاصن پہنچایا جہاں شنڈے پر غدار کے طنز والا شو فلمایا جارہا تھا۔ اس ہوٹل کو بھی نقصان پہنچایا گیا جس کے احاطہ میں کامیڈی کلب واقع ہے۔ یاہ وہی مقام ہے جہاں متنازعہ ”انڈیاس گاٹ لیٹنٹ شو“ فلمایا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر جس میں کنال کامرا کو شنڈے کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرتے سنا گیا‘ شیوسینا رکن اسمبلی مورجی پٹیل نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

اتوار کی رات شیوسینک ہوٹل یونی کانٹیننٹل کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں کامیڈی کلب واقع ہے۔ انہوں نے کلب اور ہوٹل میں توڑپھوڑ کی۔ شنڈے پر کنال کامرا کے طنز کا ویڈیو ایکس پر حریف شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے پوسٹ کیا تھا۔ سنجے راوت نے اسے ”کنال کا کمال“ کہا تھا۔

تقریباً 2 منٹ کے ویڈیو میں کنال کامرا نے این سی پی اور شیوسینا کا بھی مذاق اڑایا۔ شیوسینا رکن اسمبلی مورجی پٹیل نے کہا کہ وہ کنال کامرا کو اس کی اوقات دکھادیں گے۔ انہوں نے کامیڈین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ شیوسینا (یو بی ٹی) رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے تاہم غنڈہ گری کی مذمت کی۔ انہوں نے اسے بزدلانہ حرکت قراردیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *