پاکستانی فوج میں بغاوت! جونیئر افسروں نے جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر استعفیٰ کا کیا مطالبہ

کرنل، میجر، کیپٹن اور جوانوں کے ذریعہ تحریر کردہ اس خط میں کہا گیا ہے کہ منیر کی قیادت نے پاکستان کو 1971 کی طرح زیر زمین لا کھڑا کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر، تصویر یو این آئی </p></div><div class="paragraphs"><p>پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر، تصویر یو این آئی </p></div>

پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر، تصویر یو این آئی

user

پاکستان کے لیے مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ دہشت گردی اور مہنگائی سے پہلے ہی پریشان پاکستان کے اندر فوج میں بغاوت کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے جونیئر افسروں نے فوجی چیف عاصم منیر کے خلاف بغاوت کا علم بلند کر دیا ہے۔ ان سے برسرعام استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ افسروں نے یہ تنبیہ بھی دی ہے کہ اگر عاصم منیر نے استعفیٰ نہیں دیا تو انھیں اس کا نتیجہ بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جونیئر افسروں کے ذریعہ تحریر کردہ اس خط سے متعلق ’نیوز 18‘ پر ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ عاصم منیر پر فوج کو سیاسی استحصال اور ذاتی رنجش کا اکھاڑا بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر کرنل، میجر، کیپٹن اور جوانوں کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ منیر کی قیادت نے پاکستان کو 1971 کی طرح زیر زمین لا کھڑا کیا ہے، جب ملک کو تباہناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جو خط عاصم منیر کے نام لکھا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ یہ کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔ یہ آپ کا 1971 ہے، جنرل اور ہم آپ کو اس کے سایہ میں دفن نہیں ہونے دیں گے۔‘‘ افسران نے منیر پر سیاسی عدم اتفاق کو دبانے، صحافیوں کو خاموش کرانے اور جمہوری طاقتوں کو کچل کر فوجی وقار کو تباہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس خط میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے بعد ہوئی کارروائی اور 2024 کے انتخابات میں ہوئی دھاندلی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اس خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’یہ پاکستانی مسلح افواج کی آواز ہے۔ کرنل، میجر، کیپٹن اور جوانوں نے آپ کو ہمارے ادارہ، ہمارے ملک اور ہمارے وقار کو گڈھے میں دھکیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ آپ کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ جلد از جلد استعفیٰ دیں، یا پھر جو آپ نے چرایا ہے، ہم اسے واپس لے لیں گے، ضرورت پڑنے پر طاقت کے ساتھ۔‘‘ بتایا جا رہا ہے کہ ’ٹاپ‘ کے خفیہ ذرائع نے اس خط کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹاپ نے اسے صرف انقلاب ہی نہیں، بلکہ پاکستان کے سب سے طاقتور ادارہ کے لیے وجود کا بحران بتایا ہے۔ خط میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر منیر عہدہ نہیں چھوڑتے تو فوج خود کارروائی کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *