عُمان کے شہر مسقط میں "سالانہ حیدرآبادی کمیونٹی اِفطار” کا اہتما

دکنی ونگ اِنڈین سوشیل کلب کی جانب سے خلیجی ملک عمان کے شہر مسقط کے CBD علاقے میں واقع کلاک ٹاور کے قریب “سالانہ حیدرآبادی کمیونٹی اِفطار” کا اِہتمام کیا گیا۔

 

پچھلے دو دہوں سے منعقد کئے جارہے اس کمیونٹی اِفطار میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اِفطار آرگنائزنگ کمیٹی ہیڈ سُہیل خان کے مطابق مسقط عمان میں حیدرآبادی کمیونٹی کی جانب سے شروع کا گیا کمیونٹی افطار، مختلف کمیونیٹیز کے درمیان آپسی میل ملاپ، اور اِتحاد کا پیغام بن گیا ہے۔ بعد اِفطار اس وسیع و عریض مقام پر نمازِ مغرب کا بھی اِہتمام کیا گیا۔

 

کوکنوینر سالانہ حیدرآبادی کمیونٹی اِفطار منصور صابری نے بتایا کہ مختلف مذاہب اور کلچر کے ماننے والے، کمیونٹی اِفطار کے لئے ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں جو اس ملک کے خوبصورت کلچر کو ظاہر کرتا ہے۔ ظہیر الدین حیدرآبادی عُمانی اور ایڈوائزر دکنی ونگ نے بتایا کہ حیدرآبادی اپنی مہمان نوازی کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اس اِفطار میں اُس جھلک کو دیکھا جاسکتاہے۔

 

سمیع حیدرآبادی عُمانی نے کہا ہے کہ اِفطار صرف کھانے کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ بھائی چارے اور اِتحاد کو عام کرنے کا درس دیتاہے۔ اس موقع پر والنٹیرز کی جانب سے کی گئی خدمات کی ستائش کی گئی۔

 

دکنی ونگ ٹیم ممبرس ڈاکٹر واصف الدین، سمیع علی، محمد فصیح الدین، عظیم شفیع، غفار تُرابی، شہاز علی، داود خان احمد مسیح الدین محمد عاطف کے علاوہ دیگر نے اِنتظامات میں حصہ لیا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تعاون کرنےوالے اسپانسرس کو بھی ہدیہء تشکر پیش کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *