
بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کے روز کریم نگر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے استقبال کے لیے ایک بڑی بائیک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے دوران ایک نوجوان کی بلیٹ گاڑی بے قابو ہو کر سیکیورٹی کے لیے موجود خاتون کانسٹیبل پدمجا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اسے فوری طور پر ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
بی آر ایس کارکنوں کے اجلاس کے بعد کے ٹی آر ہاسپٹل پہنچے اور خاتون کانسٹیبل کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
کے ٹی آر نے اعلان کیا کہ علاج کا سارا خرچ وہ خود برداشت کریں گے۔ اس موقع پر بی آر ایس لیڈرس بی ونود کمار، گنگولا کملاکر، پاڈی کوشک ریڈی اور دیگر موجود تھے۔