غزہ میں قیامت صغریٰ تاحال 50 ہزار فلسطینی شہید، 1.13 لاکھ زخمی

حیدرآباد ۔ غزہ وزارتِ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 1.13 لاکھ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ جنگ بندی کے عارضی وقفہ کے بعد ایک بار پھر اسرائیلی حملے شدت اختیار کر گئے جس کے نتیجے میں گزشتہ ایک ہفتے میں مزید 673 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

 

اگرچہ غزہ کی وزارتِ صحت نے ہلاک شدگان کی تفصیلات واضح نہیں کیں یعنی کتنے عام شہری تھے اور کتنے جنگ میں براہ راست شریک تھے لیکن زمینی حقائق چیخ چیخ کر یہ بتا رہے ہیں کہ عام فلسطینی شہری معصوم بچے اور بے گناہ خاندان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک 20,000 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہےتاہم آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق ممکن نہیں۔

 

غزہ کی صورتحال دن بہ دن مزید بگڑ رہی ہے اور انسانی بحران اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جنگ کے خاتمے کے امکانات دھندلا رہے ہیں جبکہ عالمی برادری کی خاموشی فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *