
نئی دہلی (آئی اے این ایس) عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے دن تنظیمی ڈھانچہ میں بڑا ردوبدل کیا۔ دہلی یونٹ کے موجودہ صدر گوپال رائے کو سوربھ بھاردواج سے بدل دیا گیا۔
انہیں گجرات منتقل کردیا گیا۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد پارٹی کے ریاستی صدور کو بدلنے کا بڑا اقدام کیا گیا۔ پارٹی نے 2 ریاستوں میں 2صدوراور 4 ریاستوں میں انچارجس کا اعلان کیا۔
گوپال رائے‘ گجرات میں پارٹی کے انچارج ہوں گے جبکہ درگیش پاٹھک‘ کو کنوینر ہوں گے۔ سندیپ پاٹھک کو چھتیس گڑھ کا انچارج بنایا گیا جبکہ معراج ملک‘ جموں وکشمیر یونٹ کے صدر بنائے گئے۔
سب سے زیادہ نوٹس کی جانے والی تبدیلی سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کو پنجاب بھیجا جانا ہے۔
انہیں پارٹی کی بنیاد مستحکم کرنے اور اس کے واحد قلعہ کو ہاتھوں سے نکلنے نہ دینے کے لئے وہاں بھیجا گیا ہے۔ دہلی گنوانے کے بعد عام آدمی پارٹی کی نظر اب گجرات اور گوا پر ہے۔ گوپال رائے اور درگیش پاٹھک 2027 کے گجرات اسمبلی الیکشن کی تیاری کریں گے۔