لبنان پر جاری جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے، سربراہ انصار اللہ یمن

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت پر بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے خطے میں اسلامی مزاحمت کے سب سے اہم مرکز حزب اللہ لبنان پر صیہونی بربریت کی نئی لہر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کے مختلف حصوں پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے ان اقدامات کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

لبنانی عوام کے ساتھ یمن کی یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ہم لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے اور ہم حزب اللہ اور لبنانی عوام میں اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں کہ آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم صیہونیوں کی جارحیت کے خلاف آپ کے ساتھ ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *