اورنگ زیب تنازعہ، این آئی اے ٹیم کا دورہ خلدآباد

چھترپتی سمبھاجی نگر (آئی اے این ایس): اورنگ زیب کی قبر ہٹادینے کے مطالبہ کے بیچ نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) کی ایک ٹیم مہاراشٹرا کے سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) پہنچی تاکہ خلدآباد کا معائنہ کیا جائے جہاں اورنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ ہے۔ اس نے مشتبہ نقل و حرکت پر نظر رکھی ہے۔

17 مارچ کی رات ناگپور میں تشدد برپا ہوا تھا۔ این آئی اے ٹیم متصل اضلاع پربھنی‘ جالنہ اور ناندیڑ بھی گئی تاکہ مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے۔

ٹیم نے ریاستی محکمہ آثارِ قدیمہ (اے ایس آئی) سے مدد مانگی ہے تاکہ 18 ویں صدی کے مقبرہ کے دونوں جانب ٹین شیٹس لگادی جائیں۔ مہاراشٹرا سائبر نے بھڑکاؤ مواد پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *