
جگتیال کے محلہ پرانی پیٹھ کی مشہور شخصیت و تاجر جناب سید یعقوب کی اہلیہ محترمہ کا مختصر سی علالت کے بعد کریم نگر کے ایک ہاسپٹل میں اتوار کی رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ خواجہ لیاقت علی محسن سینئر صحافی کی خوشدامن تھیں پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں نماز جنازہ پیر 24 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد پرانی پیٹھ میں ادا کی جائے گی اور تدفین جگتیال کے آبائی قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی ۔مزید تفصیلات کے لئے لیاقت علی محسن سے فون نمبر 9849478170 پر ربط پیدا کریں