اٹلی نے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت کے استعمال سے دنیا کا پہلا اخبار شائع کرنے کا کیا دعویٰ

اخبار کے مدیر کا کہنا ہے کہ ’اِل فوگلیو‘ ایک حقیقی اخبار ہے اور اس آزمائش کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اے آئی کا عملی استعمال کس حد تک ممکن ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اے آئی سے تیار اطالوی اخبار کا عکس</p></div><div class="paragraphs"><p>اے آئی سے تیار اطالوی اخبار کا عکس</p></div>

اے آئی سے تیار اطالوی اخبار کا عکس

user

کیا آپ یقین کریں گے کہ مکمل طور پر اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے اخبارات کی اشاعت عمل میں آ سکتی ہے۔ ایسا کارنامہ اٹلی میں انجام دیا گیا ہے۔ دنیا میں پہلی بار ایسا اخبار شائع ہوا ہے جسے مکمل طور پر آرٹیفشیل انٹلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے۔ اٹلی کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا ایسا اخباری ایڈیشن شائع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی نے تیار کیا۔

Il Foglio (اِل فوگلیو) نامی اس اخبار کو اے آئی کی مدد سے شائع کرنے کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی کس طرح موجودہ عہد میں اس کام پر اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ مجموعی طور پر 4 صفحات کے اس اخبار کا اے آئی ایڈیشن 18 مارچ کو آن لائن اور عام دکانوں پر فروخت کے لیے پیش بھی کیا گیا تھا۔ اس اخبار کے ایڈیٹر کلاڈیو کریسا کے مطابق یہ دنیا میں کسی روزانہ شائع ہونے والے اخبار کا پہلا ایسا ایڈیشن تھا جسے مکمل طور پر اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا۔

کلاڈیو کا کہنا ہے کہ ہر چیز، مثلاً تحریریں، شہ سرخیاں، اختصار اور دیگر سبھی مواد اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا۔ یہ تجربہ اس وقت کیا گیا جب دنیا بھر میں میڈیا اداروں کی جانب سے دیکھا جا رہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو کس طرح اشاعت یا دیگر شعبوں کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ اطالوی اخبار کے پہلے صفحے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں بھی ایک اسٹوری موجود تھی، اور روسی صدر کے بارے میں ایک کالم بھی شائع کیا گیا تھا۔ اٹلی کی معیشت کے بارے میں بھی ایک اسٹوری دی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اخبار کے معیار کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

اس اے آئی ایڈیشن والے اخبار کے دیگر صفحات میں بھی خبریں اور مختلف اسٹوریز موجود تھیں، جو سادہ اور بالکل سلیس انداز میں تیار ہوئی تھیں۔ ان میں گرامر سے متعلق کسی طرح کی کوئی غلطی بھی نہیں تھی۔ آخری صفحے میں اے آئی کی مدد سے ایڈیٹر کے نام قارئین کے خطوط بھی تیار کیے گئے تھے۔ اخبار کے ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ ’اِل فوگلیو‘ ایک حقیقی اخبار ہے اور اس آزمائش کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اے آئی کا عملی استعمال کس حد تک ممکن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *