الخبر میں تلگو تنظیم ساٹس کی دعوت افطار – مختلف مذاہب کے شخصیات کی شرکت

سعودی عرب کے الخبر، دمام، جبیل اور راس تنورا میں معروف تلگو تنظیم “ساٹس” کی جانب سے  ایک خصوصی افطار کی  دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے افراد نے مل کر بھائی چارے اور ہم آہنگی کی شاندار مثال پیش کی۔ اس تقریب نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ مذہب کوئی بھی ہو، سب انسان ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں۔

 

شیخ غلام دستگیر نے جب افطار کی دعا پڑھی، تو ان کے ساتھ ہی کونیرُو اوما مہیشور راؤ اور ورپرساد بھی عزت و احترام کے ساتھ دیکھے گئے ۔ یہ منظر اتحاد اور یکجہتی کی ایک خوبصورت جھلک پیش کر رہا تھا۔ موجودہ دور میں جہاں معاشرتی اختلافات بڑھ رہے ہیں، وہیں  مختلف مذاہب کے تلگو تارکین وطن کی جانب سے مل کر منعقد کی گئی  یہ دعوت افطار محبت اور بھائی چارے کا پیغام پیش کررہی تھی

 

ساٹس کے نمائندوں نے کہا کہ یہ تنظیم ہمیشہ تلگو برادری کے ہر دکھ سکھ میں شریک رہتی ہے اور سنکرانتی، اُگادی، دسہرہ، دیوالی، کرسمس اور رمضان جیسے تہوار مل جل کر مناتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے رمضان کے موقع پر افطار کا اہتمام مکمل روحانی ماحول میں کیا جا رہا ہے۔

 

افطار دعوت کے انتظامات میں آصف مجیب امامی، رسول، عبدالمجید، ایاز خان، حسینہ، نور احمد، غلام خان، سلیم اور ارشاد نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ ساٹس کے صدر ناگا شیکھر، اوما مہیشور راؤ، پاپا راؤ، سرینواس، راجو، شیوا، کشور، دلیپ، نرسمہا راؤ اور ورپرساد سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *