
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں غیر موسمی بارش ہوئی۔ متحدہ عادل آباد، نظام آباد اور کریم نگر کے علاوہ اضلاع جگتیال سرسلہ کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔
نظام آباد ضلع کے دھرپلی اور اندلوائی منڈل میں بارش ہوئی۔ دھرپلی کے واڈی گاؤں میں ژالہ باری کے باعث دھان کی فصل زمین پر گر گئی۔ میدک کے جَمبیکُنٹا علاقے میں ایک مکان پر بجلی گری، جس سے گھر کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔
خوش قسمتی سے اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، ورنہ جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا۔ کریم نگر کے چپہ دنڈی مارکیٹ میں مکئی کی فصل بھیگ گئی، جبکہ میدک، پاپنہ پیٹ اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،
جس سے آم کے باغات متاثر ہوئے اور کچے آم زمین پر گر گئے۔ سدی پیٹ ضلع کے دباک، میردوڈی اور توگٹو منڈل میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔