رمضان کے مہینے میں خوش دلی و خوش مزاجی کا مظاہرہ کریں!!!

تحریر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاوید اختر بھارتی

جمعہ کا دن تھا شعبان المعظم کی 29 تاریخ تھی لوگوں کو رمضان مبارک کے چاند نظر آنے کا انتظار تھا لیکن 29 تاریخ کو چاند نظر نہیں آیا بعد نمازِ عشاء مختلف دینی اداروں سے

 

جاری لیٹر پیڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا 29 تاریخ کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا لہذٰا پہلا روزہ 2 مارچ 2025 کو ہوگا ،، اب سوشل میڈیا پر خوب خیر وبرکت بانٹی جارہی ہے جبکہ ہونا تو یہ چاہئے کہ ہر شخص کو سحری و افطار میں کوئی کمی نہ ہو ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کا خیال کرے ، رشتہ دار ایک دوسرے کا خیال کریں ، دوست و احباب ایک دوسرے کا خیال کریں ، ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا خیال کریں اور اسی طرح ایک دوسرے سے معافی تلافی بھی کریں ، ناراضگی دور کریں خوش مزاجی و خوش دلی کا مظاہرہ کریں اور دوسروں کو بھی یہی پیغام دیں۔

 

یہ انتہائی خوش قسمتی کی بات ہے کہ زندگی میں ایک بار پھر رمضان المبارک کا مہینہ میسر ہوا ،، اخباروں کے صفحات پر خوب طرح کے پکوان کی تصویریں چھپنے لگیں ، بازاروں میں چہل پہل اور خریداری ہونے لگی ،بعد نمازِ عصر مسلم آبادیوں میں پھل فروٹ اور میٹھائیوں کی دکانیں سجنے دھجنے لگی جس کے ہاتھوں میں دیکھو تو جھولا اور ساپر نظر آنے لگا کسی کے ایک ہاتھ میں سامان ہوتا ہے تو کسی کے دونوں ہاتھوں میں سامان ہوتا ہے بہت سے روزہ دار خریداری کے وقت اپنے بچّوں کو بھی ساتھ لئے رہتے ہیں یقیناً رمضان المبارک کا مہینہ خیر وبرکت کا مہینہ ہے ، ذکر و اذکار کا مہینہ ہے

 

ایک دوسرے کے حالات کے احساس کرنے کا مہینہ ہے ہاتھوں کو سخاوت کی راہ میں بلند کرنے کا مہینہ ہے ، پاؤں کو صداقت کی راہ میں بڑھانے کا مہینہ ہے ، دل و دماغ کو تلاوت قرآن سے تروتازہ کرنے کا مہینہ ہے ، زبان سے اللہ اللہ کی صدا بلند کرنے کا مہینہ ہے جب ان سارے احکامات اور خصوصیات کو جمع کریں گے اور سب پر عمل کریں گے تو اس بات کا یقین ہوجائے گا کہ رمضان کا مہینہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا مہینہ ہے اس لئے ہر مسلمان یاد رکھے کہ

 

حقوق اللہ کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئ تو اللہ کریم ہے اور یہ اس کا معاملہ ہے وہ چاہے تو بخش دے گا مگر حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئ تو اللہ بھی اس وقت تک معاف نہیں کرے گا جب تک بندہ خود معاف نہ کرے لہذا اس مبارک مہینہ میں کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں اور کسی کا دل نہ دکھائیں رمضان مبارک کے مہینے کا ہر دن اور رات یہی پیغام جاری ہوتاہے کہ اے روزہ دار تو سحری کرنے کے بعد سے جب تک سورج غروب نہیں ہوجاتا اس وقت تک تو کچھ بھی نہیں

 

کھاتا پیتا ہے کہ روزہ ٹوٹ جائے گا تو باقی دنوں میں تجھے کیوں احساس نہیں ہوتا ہے کہ حرام کا لقمہ کھانے سے عبادت کرتے کرتے تیر کی طرح سیدھی کمر کمان کی طرح ٹیڑھی بھی ہوجائے پھر بھی عبادت قبول نہیں ہوگی ، غریبوں اور یتیموں کے ساتھ حق تلفی کرنے کی وجہ سے اگر یتیموں کے دل سے آہ نکل گئی تو آسمان کے ساتوں دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ آہ عرش اعظم سے ٹکراتی ہے-

[email protected]

Javed Akhtar Bharti

+++++++++++++++++++++++++++++

جاوید اختر بھارتی ( رکن مجلس شوریٰ مدرسہ فیض العلوم) محمدآباد گوہنہ ضلع مئویو پی

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *