
ڈھاکہ (پی ٹی آئی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ محمد یونس نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے دور کی مبینہ ”ظلم و زیادتیوں“ کا ریکارڈ محفوظ رکھنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے ساتھ اتوار کے دن میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ باقاعدہ آرکائیول سسٹم کے بغیر سچائی جاننا اور انصاف یقینی بنانا مشکل ہے۔
مشیراعلیٰ کے شعبہ صحافت کے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد یونس نے اقوام متحدہ کے ریسیڈنٹ کوآرڈینیٹر گوین لیوس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق ماہر ہماخان کے ساتھ بات چیت میں طلبا مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی‘ دلاور حسین سعیدی فیصلہ کے بعد احتجاجیوں پر پولیس ظلم اور کئی سال کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کا ذکر کیا۔
اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا ریکارڈ جمع کرنے میں مدد کی جائے گی۔