
کاسرگوڑ (آئی اے این ایس) کیرالا کے کاسرگوڑ کی رہنے والی ایک 21 سالہ خاتون اس وقت سکتہ میں آگئی جب اس کے شوہر نے اس کے باپ کو واٹس ایپ پر طلاق‘ طلاق‘ طلاق کا میسیج بھیج دیا۔
متحدہ عرب امارات(یو اے اے) میں کام کرنے والے عبدالرزاق نے 21 فروری کو یہ میسیج بھیجا۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ 2017 میں 3 طلاق کو غیردستوری قراردے کر رد کرچکی ہے۔
2019 میں پارلیمنٹ نے مسلم ویمن (پروٹیکشن آف رائٹس آن میریج) ایکٹ منظور کیا جس کی رو سے طلاق ثلاثہ کو جرم قراردیا گیا۔ کاسر گوڑ کے رہنے والے رزاق نے اگست 2022 میں اس وقت شادی کی تھی جب خاتون کی عمر 18 برس تھی۔
خاتون کے باپ کا کہنا ہے کہ رزاق کو پیسہ بھیجا گیا جس کا ثبوت موجود ہے۔ پیسہ ملنے کے بعد رزاق نے 3 طلاق کا میسیج بھیج دیا۔ رزاق کو پیسہ اس لئے بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو امارات لے جائے۔ پیسوں کے لئے خاتون کے طلائی زیورات بیچ دیئے گے۔
خاتون 24 فروری کو مارات جانے والی تھی لیکن 21 فروری کو طلاق کا میسیج آگیا۔ خاتون کے گھر والے مقامی پولیس سے رجوع ہوئے اور انہوں نے رزاق کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی۔