حیدرآباد کے شان باغ ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد میں ایک اور بڑا آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ پنجہ گٹہ کے ایک ہوٹل میں شدید آگ لگ گئی۔ شان باغ ہوٹل کی پانچویں منزل پر زبردست شعلے بھڑک اٹھے۔

 

پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع ملتے ہی وہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کے باعث علاقے میں کثیف دھواں چھا گیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم آگ لگنے کی اصل وجوہات کا ابھی پتہ چلنا باقی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *