
کانگریس پارٹی سے ایم ایل سی نوین کمار عرف تین مار ملنّا کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ پی سی سی کی ڈسپلنری کمیٹی نے یہ اعلان کیا کہ انہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ تین مار ملنا نے بی سی سروے رپورٹ کو غلطیوں کا انبار قرار دیتے ہوئے اسے جلا دیا تھا
5 فروری کو کمیٹی نے ملنّا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 فروری تک وضاحت دینے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جی۔ چنّا ریڈی کے دستخط سے معطلی کے احکامات جاری کیے گئے۔
پی سی سی چیف مہیش کمار گوڑ نے اس فیصلے پر کہا کہ ذات شماری (کاسٹ سینسس) کے دستاویزات جلانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ ملنّا نے نوٹس کا جواب نہیں دیا، اور تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔