ریاست کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی پر خلوص مبارکباد

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے ریاست تلنگانہ کے تمام مسلمانوں کو ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقع پر میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات اور توقعات کا اظہارکرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ماہ صیام آپ کی زندگی میں امن، خوشحالی اور روشنی لے آئے۔ میں دعا گوہوں کہ یہ ماہ کریم نہ صرف ریاست و ملک بلکہ دنیا بھر میں مزید خیرخواہی ، محبت، انسانیت، جذبہ ایثار و قربانی اور خوشیوں کی سوغات کا سبب بنے۔ آپ سب کے روزے، عبادات اور کار خیر قبول ہوں۔ایک بار پھر آپ سب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے رمضان کی ڈھیر ساری مبارکباد۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *