کشمیر میں رمضان المبارک: آئیے جانیں وادی کے لوگ کس طرح کر رہے ماہِ مبارک کی تیاری

جموں اور کشمیر کے لوگوں کی پہلی پسند سعودی عرب اور ایران سے لائے کھجور کی خاص قسمیں ہوتی ہیں۔ کھجور کی خاص قسموں میں امبر، مبروم، ربّی عجوہ، قلمی، صافوی، مضافاتی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رمضان کریم، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>رمضان کریم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

رمضان کریم، تصویر سوشل میڈیا

user

رمضان المبارک 2025 کا پاک ماہ اتوار (2 مارچ) سے شروع ہو رہا ہے، جس کے لیے پورے ملک میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ جموں و کشمیر میں ماہ رمضان کے حوالے سے مسلمانوں کے اندر کافی جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں بازاروں میں کافی رونق لگی ہوئی ہے، لوگ جم کر افطار و سحری کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔ ویسے تو کشمیر میں رمضان کے دنوں میں لوگ عام دنوں کے مقابلے ہر طرح کی کھانے پینے کی اشیاء کی خوب خریداری کرتے ہیں، لیکن ان میں سب سے زیادہ جس چیز کی خریداری ہوتی ہے وہ کھجور ہے۔ کشمیر میں ہندوستان سمیت تمام مسلم ممالک سے لائے گئے کھجور کی مختلف اقسام فروخت ہوتی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کی پہلی پسند سعودی عرب اور ایران سے لائے کھجور کی خاص قسمیں ہوتی ہیں۔ کھجور کی خاص قسموں میں امبر، مبروم، ربّی عجوہ، قلمی، صافوی، مضافاتی وغیرہ شامل ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام اس خطہ کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا وار وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس مبارک ماہ میں ریاست کے عوام کو تمام طرح کی سہولیات مہیا کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ضرورتوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے رمضان کے ماہ میں بجلی، پانی، راشن سمیت دیگر سہولیات فراہم کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں انتظامیہ کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں افطار سمیت سحری کے وقت بجلی اور پانی دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رمضان کا ماہ مذہب اسلام میں سب سے محترم اور پاک ماہ مانا جاتا ہے۔ رمضان میں لوگ اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ اس ماہ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہو جاتی ہے کہ اسی مبارک ماہ میں مقدس آسمانی کتاب قرآن کریم کا نزول ہوا۔ عام دنوں میں کی گئی عبادتوں کے مقابلے رمضان میں کی گئی عبادتوں کا ثواب کئی گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ مسجدوں کے اندر عبادت کے لیے عام دنوں کے بہ نسبت لوگوں کی کافی  بھیڑ ہوتی ہے۔ اکثر صحت مند لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پورے ماہ کا روزہ رکھیں اور عبادت میں مشغول رہیں۔


[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *