
لندن (پی ٹی آئی) برطانیہ نے ایک سابق اپوزیشن کنزرویٹیو وزیر کی سربراہی میں اینٹی مسلم ہیٹ (مسلمانوں سے نفرت)کا جائزہ لینے کی نئی پہل کی ہے تاکہ لیبر پارٹی حکومت اسلاموفوبیا کی کام چلاؤ تشریح سے آگاہ ہوسکے۔
نئے ورکنگ گروپ کو مسلمانوں سے نفرت کی تشریح اندرون 6 ماہ کرنے کو کہاگیا ہے۔
نائب وزیر انجیلا رینر نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں اینٹی مسلم ہیٹ کرائم ناقابل قبول ہے‘ اس کے لئے کوئی جگہ نہیں۔