’تاج محل‘ فلم کے شریک پروڈیوسر ارشاد عالم سمیت 23 کے خلاف مقدمہ درج، زمینوں پر جبراً قبضے کا الزام

ارشاد عالم سمیت 23 ملزمان کے خلاف جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر قبضہ کرنے، باؤنڈری وال توڑ کر چوری کرنے اور پیسے کے غبن سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایف آئی آر / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ایف آئی آر / آئی اے این ایس</p></div>

ایف آئی آر / آئی اے این ایس

user

’تاج محل‘ فلم کے شریک پروڈیوسر اور ٹینری آپریٹر ارشاد عالم اور ان کے ساتھیوں سمیت 8 نامزد اور 15 نامعلوم سمیت 23 کے خلاف جاجمؤ پولیس نے رپورٹ درج کی ہے۔ ملزمان کے خلاف جعلی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر قبضہ کرنے، باؤنڈری وال توڑ کر چوری کرنے اور پیسے کے غبن سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل ارشاد عالم نے بھی فریق مخالف کے خلاف ایک رپورٹ درج کرائی تھی۔ رپورٹ میں ارشاد عالم نے الزام عائد کیا کہ وہ لوگ ان کے ٹینری میں توڑ پھوڑ کر کے اور فرضی دستاویز تیار کر کے ٹینری کا زمین قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

جاجمؤ شیتل بازار کے رہنے والے 3 بھائیوں سید خالد کمال، عاصم کمال اور عرفی کمال کے مطابق انہوں نے ایس ڈی ایم سے زمین کی تصدیق کرا کر وراثت کی بنیاد پر عدالت میں داخل خارج کر دیا تھا۔ گزشتہ سال جون میں متاثرین نے زمین کا معاہدہ شیویندر بہادر سنگھ سے کیا۔ اس کی اطلاع ٹینری آپریٹر ارشاد عالم، ان کے ساتھی جاجمؤ اشرف آباد کے رہنے والے شعیب اںڈے والے، وسیم، ارشاد، ملک، فہد عرف گڈو، سمیر مولانا عرف صلاحو، میرپور کینٹ کے رہنے والے معراج اور رضوان کو ہوئی۔ اس کے بعد ملزموں نے متاثرین سے زمین کے سلسلے میں تنازعہ شروع کر دیا۔ وہیں متاثرین کو شیویندر بہادر سنگھ پر شک ہوا تو ان لوگوں نے معاہدہ ختم کرا دیا۔ الزام ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ارشاد عالم سمیت ان کے ساتھی 15 نامعلوم لوگوں کے ساتھ آئے اور باؤنڈری وال توڑ دی۔ تقریباً 2 لاکھ روپے کا سامان بھی چوری کر لیا۔ وہاں پر موجود متاثرین کے ساتھیوں نے پولیس کو اطلاع دی تو سب بھاگ کھڑے ہوئے۔

الزام ہے کہ ارشاد عالم زمین کے فرضی دستاویزات بنا کر اس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ متاثرین نے آئی جی آر ایس کے ذریعہ شکایت بھی کی تھی، لیکن کارروائی نہیں ہوئی۔ متاثرین کا کہنا ہے ہے کہ ارشاد عالم جبراً زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ارشاد عالم نے زمین خریدنے والے شیویندر بہادر سنگھ کو بھی ڈرا کر اور فرضی دستاویز دکھا کر اس سے 15 اور 35 لاکھ روپے کا چیک بھی لے لیا۔ جاجمؤ پولیس اسٹیشن کے انچارج اجے پرکاش مشرا نے اس حوالے سے بتایا کہ ارشاد عالم اور ان کے ساتھیوں سمیت 8 نامزد اور 15 نامعلوم سمیت 23 کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔ جب کہ ارشاد عالم کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاملے کے سلسلے میں پہلے ہی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کی وجہ سے ملزموں نے ان پر فرضی مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *