
حیدرآباد ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ پوپال گوڑہ کے میں ایک اپارٹمنٹ کی گراؤنڈ فلور پر واقع گروسری شاپ میں الکٹرک شاک سے آگ بھڑک اٹھی۔
شاپ میں لگی آگ قریب ہی کھڑی گاڑیوں تک پھیل گئی اور عمارت کی پہلی منزل تک پہنچ گئی۔ اس دوران پہلی منزل پر موجود ایک فلیٹ میں موجود دو سلنڈرس کو آگ لگ گئی اور وہ بھی پھٹ گئے۔
اس واقعہ میں جمیلا خاتون (70)سال شاہنہ خاتون (38)سال اور سجرہ خاتون (7) سال گھر میں پھنس گئی تھیں۔ انہیں وہاں سے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوراً مقام واقعہ پر پہنچی اور بھڑکتی ہوئی آگ کو قابو میں کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔