مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، عمان، لبنان، مراکش، فلسطین، تیونس، موریطانیہ، انڈونیشیا اور ملائشیا سمیت متعدد عرب اور اسلامی ممالک نے کل بروز ہفتہ کو رمضان المبارک کے پہلے دن کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں تمیر اور سدیر رصدگاہوں میں چاند نظر آ گیا ہے اور اس لیے کل بروز ہفتہ سعودی عرب میں رمضان کے مقدس مہینے کا پہلا دن ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق امکان ہے کہ ایران سمیت متعدد دیگر عرب اور اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ بروز اتوار ہوگا۔
عراق میں بھی مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی نے بھی پرسوں یعنی اتوار کو رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن کے طور پر اعلان کیا ہے۔