شاہی مسجد کے بیرونی حصہ پر فالس سیلنگ کی تنصیب پر تہنیتی تقریب

حیدرآباد: شاہی مسجد حیدرآباد کے باہری حصہ کے ٹین شیڈس پر فالس سیلنگ کی تنصیب پر مصلیان مسجد کی جانب سے آج مجلس کے رکن اسمبلی جناب محمد ماجد حسین اور صدر تلنگانہ مائنارٹیز ریسڈنشیل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی جناب محمد فہیم قریشی کی تہنیت پیش کی گئی۔

یادرہے کہ تین برس قبل وقف بورڈ کی جانب سے مسجد کے باہری حصہ کی ٹین شیڈ کو تبدیل کردیا گیا تھاتاہم فالس سیلنگ نہ ہونے کی وجہ سے مصلیوں کو اس کے نیچے نمازوں کی ادائی میں شدید گرمی ہورہی تھی۔

مصلیان مسجد نے اپنی پریشانیوں سے رکن اسمبلی کو آگاہ کیا جس پر جناب محمد ماجد حسین نے ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود سے اجازت طلب کرتے ہوئے اپنے ذاتی خرچ سے فالس سیلنگ کی تنصیب کا کام ایک ماہ قبل شروع کروایا تھا جس کی تکمیل پر آج مصلیان مسجد کی جانب سے امام و خطیب مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی نے جناب محمد ماجد حسین اور جناب فہیم قریشی کو تہنیت پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *