اسپتالوں میں داخلے کیلئے آدھار لازمی نہیں: تلنگانہ ہائی کورٹ

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز فیصلہ دیا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کے لیے آدھار کارڈ لازمی نہیں۔ عدالت نے یہ فیصلہ ایکمفاد عامہ کی درخواست کو نمٹاتے ہوئے سنایا۔

یہ درخواست وکیل سرینواس بائیریڈی نے دائر کی تھی جس میں عثمانیہ جنرل اسپتال کے اس اقدام کوچالینج کیا گیا تھا کہ اسپتال نے آدھار کارڈ نہ ہونے پر مریضوں کو علاج سے محروم کر دیا۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک خاتون کو محض اس بنیاد پر علاج سے انکار کر دیا گیا کہ وہ آدھار کارڈ پیش نہ کر سکی۔

دوسری جانب، سرکاری وکیل نے عدالت میں میڈیکل ریکارڈ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذکورہ خاتون کو اسپتال میں داخل کر کے علاج فراہم کیا گیا تھا، چاہے اس نے آدھار کارڈ پیش نہ کیا ہو۔

سرکاری وکیل نے مزید وضاحت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو بغیر آدھار کارڈ کے بھی داخل کیا جا رہا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ عدالت نے ان دلائل کو ریکارڈ پر لیتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *