پاشاہ کالونی منی کنڈہ میں آتشزدگی کا واقعہ، 3 افراد ہلاک (ویڈیو)

حیدرآباد: منی کنڈا پویلہ گوڑہ پاشاہ کالونی میں ایک کرانہ شاپ میں آگ لگ گئی اور تین سلنڈر پھٹ پڑے۔ جس کے نتیجہ میں 3 افراد بشمول ایک کمسن لڑکی جھلس کر فوت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے بموجب پاشاہ کالونی کے کرانہ شاپ میں شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی اور یہ آگ پہلی منزل تک پہنچ گئی۔ جہاں 3 گیاس سلنڈر رکھے ہوئے تھے۔

وہ بھی پھٹ پڑے جس کی وجہ سے آگ بھڑک گئی اور اس واقعہ میں 70 سالہ جمیلہ خاتون‘ 50 سالہ سپنا خاتون اور 7 سالہ شجرا خاتون برسر موقع جھلس کر فوت ہوگئے۔

نارسنگی پولیس نے فوری فائر بریکیڈ کو طلب کرلیا۔ فائر عملہ 5 افراد کو بچاکر پہلی منزل سے باہر منتقل کیا۔ فائر عملہ نے 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

بتایا گیا ہے کہ تینوں مہلوکین گرانڈ فلور پر مقیم تھے۔ یہ کرانہ شاپ عثمان نامی شخص کی بتائی جاتی ہے۔ نارسنگی پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی آگ پر قابو پانے کے لئے تعاون کیا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *