مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے حجتالاسلام والمسلمین اختری نے لبنان میں حزب اللہ کے شہید کمانڈرز کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔
حجت الاسلام اختری نے بیروت میں شہید سید حسن نصرالله، سید ہاشم صفیالدین، شہید علی کرکی، شہید فؤاد شکر، شہید ابراہیم عقیل، شہید حسین ہزیمہ، شہید سہیل حسین حسینی اور شہید محمد عفیف کے گھروں میں گئے اور انہیں رہبر انقلاب کا سلام، مبارکباد اور تعزیت پہنچائی۔
ملاقاتوں کے دوران شہداء کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہداء کے باعزت راستے پر ثابت قدم رہیں گے اور حزبالله کے شہید کمانڈروں کے مشن کو اس کے حتمی ہدف، یعنی صہیونی حکومت کی نابودی تک جاری رکھیں گے۔
ملاقات کے موقع پر رہبر انقلاب کی جانب سے ایک جلد قرآن اور کچھ یادگاری تحائف شہداء کے اہل خانہ کو پیش کیے گئے۔