
ورنگل ۔ ریاست تلنگانہ ورنگل ضلع مامنور ایرپورٹ کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ریاستی حکومت کی درخواست پر مامنور ایئرپورٹ آپریشنس کے لیے مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے احکامات جاری کیے ہیں۔
شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے 150 کلومیٹر کے دائرہ میں دوسرا ہوائی اڈہ نہ ہو اس بات کا معاہدہ پہلے جی ایم آر کمپنی کے ساتھ تھا۔ ریاستی حکومت اور مرکزی وزیر رام موہن نائیڈو نے جی ایم آر کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جس کے نتیجے میں جی ایم آر نے مامنور کے لیے رضامندی ظاہر کی۔
جی ایم آر کی رضامندی کے بعد ایرپورٹ کے کام شروع کرنے کے لیے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیر رام موہن نائڈو نے ایر پورٹ اتھاریٹی اتھارٹی کو جلدی سے تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے ہدایات دی ہیں۔