مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مرکزی شاہی مسجد کے امام نے اعلان کیا ہے کہ بھارت بھر میں رمضان المبارک کا چاند کسی شہر میں نظر نہیں آیا۔
شاہی مسجد کے امام نے کہا کہ چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے بھارت میں رمضان کا آغاز 2 مارچ بروز اتوار سے ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے مسلمان کل بروز ہفتہ رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کریں گے جس کے لیے بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے۔