بہار اسمبلی انتخاب سے چند ماہ قبل نتیش کابینہ میں توسیع، 7 وزراء نے لیا حلف، سبھی کا تعلق بی جے پی سے

پٹنہ واقع راج بھون میں ایک تقریب کے دوران گورنر عارف محمد خان نے جبیش کمار، سنجے سراوگی، سنیل کمار، راجو کمار سنگھ، موتی لال پرساد، وجئے کمار منڈل اور کرشن کمار منٹو کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا۔

وزارتی عہدہ کا حلف لیتے ہوئے بی جے پی اراکین اسمبلی، تصویر @airnewsalerts

وزارتی عہدہ کا حلف لیتے ہوئے بی جے پی اراکین اسمبلی، تصویر @airnewsalerts

وزارتی عہدہ کا حلف لیتے ہوئے بی جے پی اراکین اسمبلی، تصویر@airnewsalerts

user

بہار میں رواں سال اسمبلی انتخاب ہونا ہے، اور اس سے چند ماہ پہلے نتیش کابینہ میں توسیع دیکھنے کو ملی۔ کابینہ توسیع میں 7 اراکین اسمبلی نے وزارتی عہدہ کا حلف لیا۔ خاص بات یہ ہے کہ آج ہوئی کابینہ توسیع میں سبھی 7 وزراء بی جے پی سے بنائے گئے۔ حلف برداری تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی نئے وزراء کو مبارکباد پیش کی۔

پٹنہ واقع راج بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران گورنر عارف محمد خان نے نئے وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ جن اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے ان میں جبیش کمار، سنجے سراوگی، سنیل کمار، راجو کمار سنگھ، موتی لال پرساد، وجئے کمار منڈل اور کرشن کمار منٹو شامل ہیں۔ اس کابینہ توسیع کے بعد نتیش کابینہ میں اراکین کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل دن میں بہار بی جے پی صدر دلیپ جیسوال نے اپنی پارٹی کی ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نتیش کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ جیسوال کو گزشتہ سال جنوری میں جنتا دل یو صدر نتیش کمار کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد تشکیل نئی کابینہ میں محکمہ ریونیو و اصلاح اراضی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ جیسوال جولائی 2024 میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی جگہ پر بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر بنائے گئے تھے۔

اس سے قبل منگل کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بہار بی جے پی کے انچارج ونود تاؤڑے پٹنہ پہنچے تھے۔ اس دوران انھوں نے ریاستی بی جے پی کور کمیٹی کے ساتھ میٹنگ بھی کی تھی۔ اس کے بعد نتیش کمار نے بھی جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ اسی ملاقات میں کابینہ توسیع پر مہر لگ گئی۔

بہار میں اکتوبر-نومبر میں ممکنہ اسمبلی انتخاب سے 7 ماہ قبل اس کابینہ توسیع میں جن 7 اراکین اسمبلی کو وزارتی عہدہ کا حلف دلایا گیا ہے، ان میں سے 4 متھلانچل علاقے سے ہیں۔ انھیں ملا کر اب متھلانچل سے 6 وزراء ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں 3 پسماندہ، 2 انتہائی پسماندہ اور 2 اعلیٰ ذات سے تعلق رکھتے ہیں۔ بہرحال، بہار میں این ڈی اے حکومت کا 13 ماہ میں یہ تیسری کابینہ توسیع ہے۔ نتیش حکومت میں اب 36 وزیر ہو گئے ہیں۔ ان میں بی جے پی کے 21، جنتا دل یو کے 13 اور ہم کے 1 اور 1 آزاد رکن اسمبلی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *