
حیدرآباد: آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع کے منڈاسا گاؤں میں سری واسودیو پِرومل برہموتسوَم تقریب کے دوران پجاریوں نے بریک ڈانس کر کے دیکھنے والوں کوحیرت زدہ کردیا۔
عام طور پر سخت مذہبی روایات پر کاربند سمجھے جانے والے ان پجاریوں نے دیوتا کی جلوس کے دوران ڈی جے میوزک پر جوش و خروش سے رقص کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پجاری اس لمحے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور غیر معمولی جوش و خروش کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔
مقامی نوجوانوں سے مقابلہ کرتے ہوئے، ان پجاریوں نے اپنا مخفی ہنر دکھایا، جس سے لوگ دنگ رہ گئے۔ یہ وائرل ویڈیو بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کر چکی ہے، اور کئی افراد ان پجاریوں کی تعریف کر رہے ہیں کہ انہوں نے دقیانوسی تصورات کو توڑتے ہوئے جوش و جذبے کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔