اللہ کا مہینہ اس کا احترام کرنا واجب ہے،جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ کھلے عام کھانے پینے اور گناہوں سے پرہیز کریں،

  1. رمضان اللہ کا مہینہ اس کا احترام کرنا واجب ہے،جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ کھلے عام کھانے پینے اور گناہوں سے پرہیز کریں،جشن استقبال ماہ رمضان سے مولانا سید تقی رضا عابدی،مولانا سید ضیاء حسین اور دیگر علماء کا خطاب۔

حیدرآباد۔26/فروری(سفیرنیوز/صدائے حسینی)جشن استقبال ماہِ رمضان تنظیم جعفری حیدرآباد کی جانب سے آج دفتر مجلس علماء ہند حسینی محلہ نور خاں بازار حیدرآباد میں منعقد ہوا۔حجتہ الاسلام مولانا سید تقی رضا عابدی نے اپنے صدارتی خطاب میں ماہِ رمضان المبارک کی فضیلتوں اور برکتوں پر روشنی ڈالی مولانا نے کہا کہ جو لوگ کسی وجہ سے روزہ نہیں رکھ سکتے ان پر واجب ہیکہ وہ اس ماہ مبارک کا احترام کریں کھلے عام کھانے پینے سے گریز کریں اور کہا کہ مسلم محلوں کے ہوٹلوں پر پردہ کا ہونا ضروری ہے مولانا نے کہا کہ اس ماہ کا احترام کرنا واجب ہے اگر کوئی شخص اس ماہ کا احترام نہیں کرتا ہے تو وہ سزا کا مرتکب ہے مولانا نے کہا کہ جس طرح ماہ رمضان میں عبادتوں کا ثواب زیادہ ہے اسی طرح گناہوں کی سزا بھی زیادہ ملتی ہے لہازہ ہم پر فرض ہیکہ اس ماہ میں گناہوں سے پر ہیز کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادتوں میں گزاریں اس کے علاوہ مولانا نے کہا کہ اس ماہ میں غریب و مسکین افراد کا بھی خیال رکھیں اور خاص طور پر مساجد و عبادت گاہوں کو صاف رکھیں اور زیادہ سے زیادہ قرآن خوانی اور دیگر عبادتوں میں اپنا وقت گزاریں کیونکہ یہ مہینہ عبادتوں اور گناہوں سے بچنے کا مہینہ ہے مولانا نے ایک خاص نکتہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صرف حافظ ہونا ضروری نہیں بلکہ عالم ہونا ضروری ہے کیونکہ جو عالم ہو ضروری نہیں کہ وہ حافظ ہو اور اس کا حافظہ اچھا ہونا ضروری ہوں۔مولانا باسط پاٹل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہِ رمضان اعمال دعاؤں کا مہینہ ہے جس میں سحر و افطار کی دعا کے علاوہ کئی سارے دعائیں ہیں جس کے پڑھنے سے بے حساب ثواب ملتا ہے مولانا نے کہا کہ اس ماہ میں مولائے کائنات امام علیؑ کی شہادت ہوئی۔مولانا باسط صاحب نے کہا کہ روزہ کا تعلق انسان کی صحت سے ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ روزہ کھولنے کے بعد افطار میں بہت کم غزا کھائے کیونکہ سارا دن بھوکے رہ کر ایک دم زیادہ کھانا جسم کیلئے نقصان دہ ہے انہوں کہا کہ افطار کے ساتھ ساتھ سحر میں بھی سادی غزا لیں جس سے آپکی صحت اچھی رہے گی اس کے علاوہ مولانا نے ماہ رمضان المبارک کے دیگر فضیلتوں پر بھی روشنی ڈالی۔مولانا سید ضیاء حسین جعفری صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہِ رمضان میں شیطان قید نہیں بلکہ ظعیف اور کمزور ہوجاتا ہے مولانا نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ دشمن سے جنگ کر رہے ہو اور آپ کا لشکر دگنا ہو تو آپ کا دشمن کمزور پڑ جاتا ہے اسی طرح رمضان میں ہماری عبادتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جس میں سونا بھی عبادت ہے ان عبادتوں سے شیطان کمزور ہوجاتا ہے مولانا نے کہا کہ رمضان ہمارے لئے مبارک مہینہ ہے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں۔مولانا نے آیت اللہ کشمیری کے ایک بیان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس میں آیت اللہ نے فرمایا کے رمضان میں خدا کے ساتھ ناز و نخرے کرے جیسے ہم اپنے والدین کے ساتھ کرتے ہیں جیسا کہا جاتا ہیکہ اللہ اپنے بندوں سے 70 ماؤں کی محبت رکھتا ہے بلکہ یہ کہوں کہ خدا اپنے بندوں سے لا محدود محبت رکھتا ہے ہم خدا سے اس ماہ عبادتوں کے زریعہ گفتگو کریں اور اپنے حاجات طلب کریں مولانا نے کہا کہ رمضان میں ہمارا ہر عمل عبادت میں گزرتا ہے جس سے شیطان کمزور پڑ جاتا ہے۔مولانا ضیاء حسین نے کہا کہ اگر کسی شخص کو شیطان بھٹکاتا ہے تو اسکی نورِ مانویت میں کمی ہوتی ہے اور اگر ہمیں شیطان کو کمزور کرنا اور ہرانا ہے تو ہمیں ہماری نورِ مانویت میں اضافہ کرنا ہوگا۔مولانا نے مولانا سید تقی رضا عابدی کے بیان کی مثال دی جس میں مولانا نے حافظ اور عالم کے فرق پر روشنی ڈالی تھی مولانا ضیا حسین نے کہا کہ بے شک حافظ اور عالم میں بہت فرق ہوتا ہے جس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زاکر نائک جیسے لوگ حافظ اور ان کا حافظہ تو اچھا ہے لیکن ان کے پاس علم کی کمی ہے اس لئے ذاکر نائک جیسے لوگ یزید لعنتی جیسے لوگوں کی تعریف کرتے ہیں اور جو حقیقی عالم ہوتے ہیں وہ اہلبیتؑ سے محبت رکھتے ہیں اور اہلبیتؑ کے پیغامات کو دنیا میں عام کرتے ہیں۔مولانا میر مرتضی نقوی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہِ رمضان اللہ کا مہینہ ہے اور ہمیں اللہ کی جانب سے اللہ سے رابطہ کیلئے شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ہمیں اللہ کی دعوت میں تقوے کا لباس پہن کے جانا چاہئے اس کے علاوہ مولانا نے ماہِ رمضان کے کئی فضیلتوں پر روشنی ڈالی۔آخر میں مولانا سید تقی رضا عابدی نے کہا کہ دفتر مجلس علماء ہند نور خاں بازار میں رمضان میں پنج وقت نماز،افطار اور درس قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے مومنین کثیر تعداد میں شرکت کریں۔جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اختتام دعائے فرج سے ہوا کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *