مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: آج محکمہ خزانہ کے نگران دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات نے ہانگ کان اور چین میں چھے اداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے۔”
ان اداروں پر ایرانی کمپنی “پشتازان کاوش گوستر بشرا” کے لئے ڈرون طیاروں کے پرزوں کی فراہمی کا الزام ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کے اعلان کے مطابق ایرانی کمپنی “پشتازان کاوش گوستر بشرا” پر اس سے قبل واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
محکمہ خزانہ نے مزید دعویٰ کیا کہ آج کی کارروائی “ایران پر امریکی صدر کی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم کی حمایت کرتی ہے” اور ڈرون طیاروں کے لئے پرزوں کی فراہمی کی روک تھام میں مؤثر واقع ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی پچھلی صدارت کے دوران ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم ناکام ہوئی تھی اور موجودہ نئی مہم جوئی کی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔