مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی تحریک حماس نے ایک بیان کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ غاصب رژیم نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کے منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھا ہوا ہے۔
حماس نے مزید کہا: مقبوضہ مغربی کنارے میں سرکاری املاک کی لوٹ مار اور رام اللہ اور توباس کی زمینوں پر ناجائز قبضہ، اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے: مسئلہ فلسطین آج ایک حساس اور نازک مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جہاں امریکی حمایت اور ٹرمپ کی خصوصی ہدایت پر مغربی کنارے کی مزید زمینیں نگلنے کے لئے لشکر کشی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
حماس نے زور دیا: ہم مغربی کنارے اور بیت المقدس کے عوام کی استقامت اور مزاحمت پر زور دیتے ہیں، جو ناجائز صیہونی قبضے اور جبری بے دخلی کے منصوبوں کو شکست دینے کے لئے ضروری ہے۔
حماس کے بیان میں مسئلہ فلسطین کے خاتمے اور اس سرزمین پر قبضے کی کسی بھی کوشش اور منصوبے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔