مندر واقعہ کے پیچھے کتا نکلا : چندرا موہن

حیدرآباد: ٹپہ چبوترہ سنسنی خیز واقعہ کے پس پردہ ایک کتا نکلا۔ ایک کتے نے گوشت کا تکڑا لیکر مندر میں داخل ہوا اور اُس نے مندر کے احاطہ کے اندر گوشت کا تکڑا چھوڑدیا۔

مندر کے احاطہ میں گوشت پائے جانے کے واقعہ سے عوام نے زبردست احتجاج کیا تھا۔

ڈی سی پی(ساؤتھ ویسٹ) چندرا موہن نے یہ بات بتائی۔ پریس ریلیز میں چندراموہن نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انوسٹی گیشن کے دوران کلوز سرکٹ کیمروں کی جانچ کی اور شمال کی طرف سے ایک فوٹیج میں ایک کتے کو گوشت کے تکڑے کو منہ میں دبائے مندر میں داخل ہوتے ہوئے دکھایاگیا۔

ان فوٹیج نے حتمی طوپر یہ ثابت کردیا کہ مندر میں گوشت رکھنے کا ذمہ دار کتا پایاگیا۔

چندراوہن نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ مفاد عامہ کے تحت پولیس نے یہ ویڈیو جاری کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افوہوں پر توجہ نہ دیں اور امن کو برقراررکھیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *