’اور آخر کار زمین اڈانی کو سونپ دی گئی‘، کانگریس نے بتائی بارڈر سیکورٹی کے اصولوں میں تبدیلی کے پیچھے کی کہانی

سپریا شرینیت نے پورے معاملے کے پس پشت موجود کہانی بیان کرنے کے بعد کہا کہ ’’کمال کی بات یہ ہے کہ اصولوں میں راحت نہ صرف ہند-پاک سرحد پر، بلکہ بنگلہ دیش، چین، میانمار اور نیپال سے ملحق سرحد پر بھی دے دی گئی۔ اتنا بڑا اسٹریٹجک فیصلہ جو کہ ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، وہ صرف اڈانی کو سستی زمین دینے کے ارادہ سے لیا گیا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’بارڈر سیکورٹی کے پیمانوں اور اصولوں میں بدلاؤ کر کے نریندر مودی نے ہماری جغرافیائی سالمیت کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ یہ ہے ان کا فرضی نیشنلزم اور نقلی حب الوطنی۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *