امراوتی: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جس کے طور پر جمعہ کے روز ہری پراندھا شرما اور وائی لکشمن راؤ نے عہدہ وراز داری کا حلف لیا۔
اے پی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دھیراج سنگھ ٹھاکر نے ان دو نئے ایڈیشنل ججس کو حلف دلایاؤ ہائی کورٹ میں تقرر کردہ نئے دو ایڈیشنل ججس نے آج حلف لیا۔ ان دو ایڈیشنل ججس کے تقررات کے عبد عدالت العالیہ میں ججوں کی تعداد30 تک پہونچ گئی ہے۔
چیف منسٹر آف انڈیا جسٹس سنجیو کھنہ کی زیر قیادت سپریم کورٹ کالجیم نے شرما اور راؤ کو ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل ججس مقرر کرنے کی مرکزی حکومت سے سفارش کی تھی۔
حلف برداری تقریب میں ہائی کورٹ کے ججس، ایڈوکیٹ جنرل ڈی سرینواس اور دیگر شریک تھے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی۔