سونے کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاری غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اس کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 10 گرام سونے کی قیمت 83 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جو پہلی بار ہوا ہے۔

 

آل انڈیا بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24کیرٹ سونا 200 روپے اضافے کے ساتھ 83,100 روپے تک فی تولہ  پہنچ گیا، جبکہ 22 کیرٹ سونا بھی 200 روپے بڑھ کر 82,700 روپے فی تولہ ہو گیا۔

حیدرآباد میں 24 کیرٹ سونا 82920 روپے اور 22 کیرٹ سونا فی تولہ تقریباً 75 ہزارتک پہنچ گئی ہے

 

اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور فی کلو 500 روپے بڑھ کر 94 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے 93,500 روپے تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 2780 ڈالر پر برقرار ہے، جبکہ چاندی 31.32 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *