سندیپ دکشت کا کیجریوال پر طنز، کہا- خواتین کی حفاظت ان کے لیے صرف انتخابی نعرہ ہے

نئی دہلی: کانگریس کے امیدوار سندیپ دکشت نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر خواتین کی حفاظت کے معاملے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے خواتین کی حفاظت کا معاملہ صرف ایک انتخابی نعرہ ہے۔

سندیپ دکشت نے کہا، ’’عام آدمی پارٹی وہی جماعت ہے جو پہلے خواتین کی حفاظت پر دہلی کی سابقہ حکومت پر انگلی اٹھاتی تھی لیکن اب وہ خود اس معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔ کیجریوال حکومت نے تعلیمی نظام پر تو خرچ کیا لیکن خواتین سے متعلق حساسیت پیدا کرنے اور ان کی حفاظت کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا۔ اگر لوگ خوش اور تعلیم یافتہ ہوں تو شہر کا نظم و ضبط خود بہتر ہو جاتا ہے لیکن دہلی حکومت اس میں ناکام رہی۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *