ہم اڈانیوں کی نہیں، ہندوستانیوں کی حکومت بنائیں گے: راہل گاندھی

[]

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’میں آپ کو دکھاؤں گا کہ اصلی سیاست ارب پتیوں کو مدد کرنے سے نہیں ہوتی ہے، اصلی سیاست کسانوں، مزدوروں، چھوٹے کاروباریوں، بے روزگار نوجوانوں کو مدد کرنے سے ہوتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>
user

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر جاری انتخابی تشہیر کے دوران کانگریس کے سرکردہ لیڈران لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی تشہیری مہم میں طبیعت کی کچھ ناسازی کے سبب خلل ضرور پڑا ہے، لیکن وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ بھی وزیر اعظم مودی پر حملے کر رہے ہیں۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور راہل گاندھی کی تقریر کا کچھ حصہ دکھایا گیا ہے۔ پی ایم مودی کی تقریر کے نیچے ’بس اڈانی کو دوں گا‘ لکھا ہوا ہے، اور راہل گاندھی کی تقریر کے نیچے ’ہر ہندوستانی کو دیں گے‘ تحریر کیا ہے۔

راہل گاندھی نے جو ویڈیو پوسٹ کی ہے، اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’کانگریس ملک کے غریبوں، کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔ ہم اڈانیوں کی نہیں، ہندوستانیوں کی حکومت بنائیں گے۔‘‘ ساتھ ہی ویڈیو میں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ’’میرا ہدف ہے کہ جتنا پیسہ نریندر مودی اڈانی کو دیتے ہیں، اتنا پیسہ میں غریبوں کو دوں گا۔ میں شمار کر رہا ہوں… ایک روپیہ آپ اڈانی کو دو گے، ایک روپیہ میں غریبوں کو دوں گا، جتنے پیسے آپ (اڈانی کو) دو گے، اتنے پیسے میں کسانوں کو، مزدوروں کو، چھوٹے دکانداروں کو، بے روزگار نوجوانوں کو دوں گا۔‘‘ راہل گاندھی ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ’’میں آپ کو دکھاؤں گا کہ اصلی سیاست ارب پتیوں کو مدد کرنے سے نہیں ہوتی ہے، اصلی سیاست کسانوں، مزدوروں، چھوٹے کاروباریوں، بے روزگار نوجوانوں کو مدد کرنے سے ہوتی ہے۔ میں آپ کو دکھا دوں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *