حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کے بیرونی ملک کے دورہ کی اے سی بی کورٹ نے اجازت دے دی۔ وہ 13 جنوری سے 23 جنوری تک بیرونی دورہ کریں گے۔ نوٹ کے بدلے ووٹ معاملہ میں ریونت ریڈی نے اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا ہے۔
اسی کے پیش نظر بیرون ملک دورہ کے لئے انہوں نے عدالت سے اجازت حاصل کی۔ وہ داوس، آسٹریلیا، سنگاپور اورسوئٹزرلینڈ کادورہ کریں گے۔ اس لئے انہوں نے 6 ماہ کے لئے پاسپورٹ دینے کی عدالت سے خواہش کی۔ ریونت ریڈی کے وکیل کے دلائل سے عدالت نے اتفاق کیا اور انہیں ہدایت دی کہ 6 جولائی تک دوبارہ پاسپورٹ عدالت میں جمع کروایا جائے۔